قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ،1 فلسطینی شہید،13زخمی

سرائیلی قوتوں نے جنین شہر میں قائم پناہ گزین کیمپ میں آپریشن کیا اس دوران فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی کی شہادت ہوئی جبکہ دیگر فائرنگ کے واقعات میں تیرہ شہری زخمی ہو  گئے

1810004
قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ،1 فلسطینی شہید،13زخمی

فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور 13 زخمی ہوگئے۔

خبر کے مطابق، اسرائیلی قوتوں نے جنین شہر میں قائم پناہ گزین کیمپ میں آپریشن کیا اس دوران فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی کی شہادت ہوئی جبکہ دیگر فائرنگ کے واقعات میں تیرہ شہری زخمی ہو  گئے۔

 بتایا گیا کہ 13 زخمیوں میں انیس سالہ خاتون بھی شامل ہیں۔

قابض فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ جنین میں جس گھر پر آپریشن کیا گیا وہ اس دہشت گرد رعد ندیم کا تھا جس نے گزشتہ دنوں 3 اسرائیلیوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

تین اسرائیلیوں کے قتل کا الزام عائد کرکے فوج نے رعد  ندیم کو موقع پر ہی فائرنگ  کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

بعد ازاں قابض فوج نے رعد کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس موقع پر ایک اور شہری کو شہید کیا۔

شہید فلسطینی کی شناخت احمد ال سعد کے نام سے ہوئی۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کا تعلق جہادی تنظیم سے تھا۔



متعللقہ خبریں