اسرائیلی فوج کا چھاپہ،دو فلسطینی ہلاک

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ،ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی عمریں اٹھارہ اور بائیس سال تھیں اورجن کے نام  شادی نجم اور عبداللہ الحصری بتائے گئے ہیں

1787656
اسرائیلی فوج کا چھاپہ،دو فلسطینی ہلاک

گزشتہ شب اسرائیلی فوج کے مقبوضہ مغربی کنارے میں مارے گئے ایک چھاپے کے دوران  دو فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ،ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی عمریں اٹھارہ اور بائیس سال تھیں اورجن کے نام  شادی نجم اور عبداللہ الحصری بتائے گئے ہیں۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ  ان کی فوج جنین کے علاقے میں دہشت گردی کے ایک ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے داخل ہوئی تھی۔

اس واقعے کے بعد جنین میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا اور اسرائیلی فوج نے جوابی فائرنگ کا سلسلہ شروع کر دیا۔

مقبوضہ مغربی علاقے میں لڑائی کے ایسے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں