اسرائیل: سی۔ ڈوم کا کامیاب تجربہ

آئرن ڈوم کے بحری ورژن 'سی۔ڈوم' کے تجربات میں اسرائیل ساختہ "ایرو۔3" اور "ڈیوڈز سلنگ" میزائل سسٹموں کا استعمال کیا گیا: اسرائیل وزارت دفاع

1782342
اسرائیل: سی۔ ڈوم کا کامیاب تجربہ

اسرائیل وزارت دفاع نے آئرن ڈوم ائیر ڈیفنس سسٹم کے کامیاب بحری تجربات کا اعلان کیا ہے۔

وزارت دفاع سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق اسرائیل بحریہ کے سار6 جنگی بحری جہازوں سے کی گئی براہ راست فائرنگ سے آئرن ڈوم کے بحری ورژن "سی۔ ڈوم" سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ راکٹوں، میزائلوں اور ڈرون طیاروں جیسے خطرات کے مقابل دفاع کے زیرِ مقصد کئے گئے آئرن ڈوم کے بحری ورژن 'سی۔ ڈوم' تجربات میں اسرائیل ساختہ "ایرو۔3" اور "ڈیوڈز سلنگ" میزائل سسٹموں کا استعمال کیا گیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے 2017 میں 'سی۔ڈوم' کو فعال کرنے کا اعلان کیا تھا۔


ٹیگز: #سی۔ ڈوم

متعللقہ خبریں