ایران اور روس کے درمیان توانائی معاہدے

ہمارے، روسی حکام اور توانائی کمپنیوں کے ساتھ، طے کردہ سمجھوتے مستقبل قریب میں ثمرات دینا شروع کر دیں گے: وزیر پیٹرولیم جواد اوجی

1765706
ایران اور روس کے درمیان توانائی معاہدے

ایران نے روس کے ساتھ توانائی کے شعبے میں اہم سمجھوتے طے کرنے کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ ہم مستقبل قریب میں ان سمجھوتوں کے ثمرات حاصل کرنا شروع کر دیں گے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA کے لئے جاری کردہ بیان میں ایران کے وزیر پیٹرولیم جواد اوجی نے ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب نکولائے شلگینوف کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

جواد اوجی نے کہا ہے کہ ہم نے ایک ماہ قبل توانائی کے موضوع پر ایک جامع پلان تیار کر کے روسی کمپنیوں کو پیش کیا اور روسی کمپنیوں کے ساتھ توانائی کے شعبے میں اہم سمجھوتے طے کئے ہیں۔ روس کی متعدد بڑی کمپنیوں کے ساتھ پیٹرول اور قدرتی گیس فیلڈوں کی توسیع، پیٹرول ریفائنریوں کے قیام اور ٹیکنالوجی کی فراہمی سے متعلق معاہدے کئے گئے ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے، روسی حکام اور توانائی کمپنیوں کے ساتھ، طے کردہ سمجھوتے مستقبل قریب میں ثمرات دینا شروع کر دیں گے۔



متعللقہ خبریں