ہم ماسکو سے تعلقات کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر

ملاقات کے دوران  ایرانی صدر نے کہا کہ تہران ماسکو کے ساتھ اپنے باہمی تعلقات میں مزید بہتری لانا چاہتا ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دونوں ممالک کے مابین تعاون جاری رہے گا

1765613
ہم ماسکو سے تعلقات کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر

ایران اپنے جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں سے جاری سخت مذاکراتی عمل میں روس کی مدد چاہتا ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے گزشتہ روز ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی ۔

اس ملاقات کے دوران  ایرانی صدر نے کہا کہ تہران ماسکو کے ساتھ اپنے باہمی تعلقات میں مزید بہتری لانا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دونوں ممالک کے مابین تعاون جاری رہے گا۔

کریملن نے بتایا ہے کہ دونوں صدور کے مابین ہونے والی اس ملاقات کا موضوع تہران کا متنازعہ جوہری پروگرام تھا۔

عالمی طاقتوں کی کوشش ہے کہ سن دو ہزار پندرہ میں طے پانے والے عالمی جوہری معاہدے کو بچا لیا جائے۔



متعللقہ خبریں