اسرائیلی یک طرفہ اقدامات روکے جائیں: محمود عباس

صدر عباس نے امریکی نائب وزیر خارجہ لیمبرٹ سے ملاقات میں کہا ہے کہ  اسرائیل  کے یک طرفہ اقدامات کو روکنا ضروری ہے

1750862
اسرائیلی یک طرفہ اقدامات روکے جائیں: محمود عباس

 فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ  اسرائیل  کے یک طرفہ اقدامات کو روکنا ضروری ہے۔

 فلسطینی خبررساں ایجنسی وافا کے مطابق، صدر عباس  نے امریکہ کے مشرق قریب امور کے نائب وزیر خارجہ یائل لیمبرٹ سے رم اللہ میں ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں فلسطینی صدر نے  لیمبرٹ کو فلسطینی علاقوں کی  حالیہ صورت حال اور دو ریاستی نظریات کے حل کونقصان پہنچانے والے اسرائیل کے یک طرفہ اقدامات کے بارے میں  معلومات فراہم کیں۔

 اس موقع پر عباس سے اسرائیلی یک طرفہ اقدامات کو روکنے کا مطالبہ  کرتے ہوئے عالمی فیصلوں کے تناظر میں ایک سیاسی عمل کے آغاز کی خاطر دو طرفہ طے شدہ معاہدے  کے احترام کی ضرورت پر زور دیا ۔

 صدر عباس اسرائیل اور مغربی کنارے کا دورہ کرنے والے امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان سے بھی آج ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں