لیبیا: حکومتی فورسز اور حفتر ملیشیا کے درمیان جھڑپیں

حفتر سے منسلک طارق بن زیاد ملیشیا اور لیبیا فورسز کی 116 بریگیڈ کے درمیان جھڑپ ہوئی جو گھنٹوں تک جاری رہی

1747443
لیبیا: حکومتی فورسز اور حفتر ملیشیا کے درمیان جھڑپیں

لیبیا فورسز اور ملک کے مشرقی شہر صبہا میں موجود غیر مشروع مسلح ملیشیا کے لیڈر خلیفہ حفتر کی فورسز کے درمیان جھڑپوں کی خبرموصول ہوئی ہے۔

دارالحکومت طرابلس سے تقریباً 750 کلو میٹر جنوب میں واقع شہر صبہا کے قومی سلامتی ذرائع کے مطابق شہری مرکز میں حفتر سے منسلک طارق بن زیاد ملیشیا اور لیبیا فورسز کی 116 بریگیڈ کے درمیان جھڑپ ہوئی جو گھنٹوں تک جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی فورسز کی پس قدمی کے نتیجے میں جھڑپیں تھم گئیں اور اس وقت شہر پر خاموشی طاری ہے۔ تاہم جھڑپیں شروع ہونے کی وجہ سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

صوبہ فیضان کے مرکزی شہر صبہا کے قومی سکیورٹی ڈائریکٹریٹ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حفتر ملیشیا نے ڈائریکٹریٹ کے سامان پر اور شہر کی طرف جاتی 11 گاڑیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

بیان میں حفتر فورسز کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا ہے کہ اس نوعیت کے مجرمانہ اقدامات صوبہ فیضان کے استحکام کو خطرے میں ڈال دیں گے اور علاقے میں افراتفری کا سبب بنیں گے۔



متعللقہ خبریں