یمن: مہاجر کیمپ میں 3 بچے سردی سے جم کر ہلاک ہو گئے

یمن کے شہر معارب میں پناہ گزینوں کے کیمپ میں 3 بچے سردی کی وجہ سے ہلاک ہو گئے

1746492
یمن: مہاجر کیمپ میں 3 بچے سردی سے جم کر ہلاک ہو گئے

یمن کے شہر معارب میں پناہ گزینوں کے کیمپ میں 3 بچے سردی کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔

یمن حکومت سے منسلک محکمہ مہاجر کیمپ کے سوشل میڈیا سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق معارب کے مہاجر کیمپ میں 3 بچے سخت سردی سے منجمد ہو کر ہلاک ہو گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مہاجر کیمپ، بنیادی صحت کی خدمات کے ساتھ ساتھ بچوں عورتوں اور بوڑھوں کو سردی سے محفوظ رکھنے کے امکانات سے بھی محروم ہے۔ انسانی امداد کی تنظیمیں اس معاملے میں امداد فراہم نہیں کر سکیں۔

معارب کے نائب گورنر عبدالربو مفتاح نے کہا ہے کہ ماہِ نومبر میں معارب کے جنوبی علاقوں سے حوثی ملیشیاوں کی طرف سے جبری ہجرت پر مجبور کئے گئے ہزاروں کنبے ابھی تک کھُلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں اور انسانی ضرورت کی بنیادی ترین اشیاء سے بھی محروم ہیں۔



متعللقہ خبریں