لیبیا، خلیفہ خفتر کو سزائے موت صادر کر دی گئی

خفتر قوتوں کے طیارے  کے ذریعے کیے گئے فضائی حملے میں قومی مفاہمت کی حکومت کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا تھا

1739177
لیبیا، خلیفہ خفتر کو سزائے موت صادر کر دی گئی

لیبیا میں مصراتہ ایئر فورس کالج پر حملے کے سلسلے میں ملک کے مشرق میں غیر قانونی مسلح افواج کے سربراہ خلیفہ حفتر کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔

لیبیا میں مصراتہ ملٹری پراسیکیوٹر کے دفتر کی طرف سے دیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ 2019 میں مصراتہ شہر میں ایئر فورس کالج پر  خفتر قوتوں  سے تعلق رکھنے والے طیارے  کے ذریعے کیے گئے فضائی حملے میں قومی مفاہمت کی حکومت کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا تھا۔

بیان کے مطابق حملے کے حوالے سے مقدمے کی سماعت کے اختتام پر خلیفہ خفتر سمیت  اس سے وابستہ قوتوں کے نام نہاد کمانڈروں چیف آف جنرل اسٹاف عبدالرزاق این نازوری، فضائیہ کے کمانڈر صکر الجروشی اور بریگیڈیئر جنرل عبدالسلام الحاصی کو سزائے موت صادر کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ عدالت نے حفتر اور ان کے کمانڈروں کو فوجی خدمات سے برطرف کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا گیا کہ اس فیصلے نے انہیں مستقل طور پر ان کے شہری حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں