ترکی سمیت 12 ممالک سے فلسطین کو 27 ایمبولینسوں کا عطیہ

مائیلز آف سمائلز‘ قافلے کے زیر اہتمام 12 ممالک سے جمع کردہ  امداد کے ساتھ 12 ایمبولینسوں کو رفاہ کی سرحدی چوکی سے فلسطین  بھیج دیا گیا

1731153
ترکی سمیت 12 ممالک سے فلسطین کو 27 ایمبولینسوں کا عطیہ

ترکی سمیت 12 ممالک کے تعاون سے شعبہ صحت میں  خدمات فراہم کرنے کے زیر مقصد غزہ کو 27 ایمبولینس  روانہ کی گئی ہیں۔

عرب اور بین الاقوامی تنظیموں کے تعاون  سے نومبر 2009 سے ابتک  غزہ ی پٹی کو انسانی امداد فراہم کرنے والے  ’مائیلز آف سمائلز‘ قافلے کے زیر اہتمام 12 ممالک سے جمع کردہ  امداد کے ساتھ 12 ایمبولینسوں کو رفاہ کی سرحدی چوکی سے فلسطین  بھیجا گیا ہے۔

قافلے کے کوآرڈینیٹر  عبداللہ الا حجار  کا کہنا ہے کہ امداد فراہم کرنے والے ممالک میں  ترکی، امریکہ، نیوزی لینڈ، کینیڈا، انڈونیشیا اور الجزائر شامل ہیں۔

اردن کی جانب سے بھی مزید 10 ایمبولینسوں کے آئندہ کے ایام میں  غزہ کی پٹی کو پہنچنے   کی وضاحت کرنے والے حجار نے بتایا کہ یہ گاڑیاں شعبہ صحت کا بوجھ بانٹنے میں معاون ثابت ہوں گی اور  خاصکر  بحرانی ایام میں شہریوں کو بروقت خدمات فراہم کریں گی۔

 



متعللقہ خبریں