مصر نے نہر سوئیر سے گزرنے کی اجرت میں اضافہ کر دیا

مصر نے نہر سوئیز سے گزرنے کی اجرت میں  6 فیصد اضافہ کر دیا

1729921
مصر نے نہر سوئیر سے گزرنے کی اجرت میں اضافہ کر دیا

مصر نے نہر سوئیز سے گزرنے کی اجرت میں  6 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔

نہر سوئیز انتظامیہ کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق فروری 2022 سے نہر سوئیز سے گزرنے کی اجرت میں 6 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم یہ اضافہ سیاحتی اور قدرتی گیس  بحری جہازوں کا احاطہ نہیں کرتا۔ مذکورہ بحری جہاز سابقہ اجرت ادا کرتے رہیں  گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نہر سوئیز انتظامیہ کے قدرتی گیس کے جہازوں کو مذکورہ اضافے سے معاف رکھنے کی وجہ ان جہازوں کو دی گئی  25 فیصد رعایت کو رواں مہینے سے 15 فیصد کیا جانا ہے۔ جبکہ سیاحتی جہازوں کے لئے سابقہ اجرت کو برقرار رکھنے کی وجہ کورونا وائرس کے اثرات میں کمی کرنا ہے۔

واضح رہے کہ نہر سویز انتظامیہ نے 21 ستمبر میں جاری کردہ بیان میں 2020 کے پہلے 9 ماہ کے دوران نہر کی آمدنی میں  11،6 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا۔

ایشیاء اور یورپ کے درمیان تیز ترین رسل و رسائل  کی حیثیت کی حامل نہر سوئیز مصر کے فارن کرنسی  بہاو کے اہم ترین ذرائع میں سے ایک ہے۔



متعللقہ خبریں