لیبیا سے قاہرہ کو پروازیں بحال

طرابلس کے مٹیگا ہوائی اڈے کی انتظامیہ کی طرف سے ایک تحریری بیان میں اعلان کیا گیا کہ لیبیا کی سرکاری ملکیت افریقیہ ایئر ویز کا طیارہ 7 سال بعد قاہرہ ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوا ہے

1713197
لیبیا سے قاہرہ کو پروازیں بحال

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس اور مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے درمیان سول پروازیں 7 سال بعد دوبارہ شروع  ہوگئی ہیں۔

طرابلس کے مٹیگا ہوائی اڈے کی انتظامیہ کی طرف سے ایک تحریری بیان میں اعلان کیا گیا کہ لیبیا کی سرکاری ملکیت افریقیہ ایئر ویز کا طیارہ 7 سال بعد قاہرہ ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوا ہے۔

تحریر بیان میں کہا گیا ہے کہ  دونوں ممالک کے درمیان سول ہوائی نقل و حمل لیبیا کی دو الگ الگ ایئر لائن کمپنیوں کے ذریعے کی جائے گی۔

طرابلس سے مصر کے شہر  اسکندریہ کے لیے پروازیں  جاری تھیں لیکن  دارالحکومت قاہرہ کے لیے پروازیں مصری حکام کی "سیکیورٹی حالات" کی وجہ سے روک دی گئی تھیں۔

لیبیا میں 2014 سے شدید خانہ جنگی اور سیاسی بحرانوں کی وجہ سے ، بہت سے سفارت خانوں اور غیر ملکی مشنوں نے اس ملک میں اپنی سرگرمیاں روک دی  تھیں جبکہ بین الاقوامی پروازیں مکمل طور پر معطل ہو چکی تھیں۔

اقوام متحدہ کی قیادت میں مذاکرات کے دائرہ کار میں ، گزشتہ سال اکتوبر میں لیبیا میں جنگ بندی اور مارچ میں وزیر اعظم عبدالحمید دیبے کی قیادت میں قومی اتحاد حکومت کے ساتھ ملک میں جزوی استحکام قائم ہوچکا ہے۔



متعللقہ خبریں