ایران کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کروانے کی حمایت کریں گے: شاہ سلمان

جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ریکارڈ شدہ تقریر میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ سعودی عرب ایسی تمام کوششوں کی حمایت کرے گا جو ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کے لیے ہوں گی

1709589
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کروانے کی حمایت کریں گے: شاہ سلمان

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا ہےکہ سعودی عرب ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کی کوششوں کی حمایت کرے گا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ریکارڈ شدہ تقریر میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ سعودی عرب ایسی تمام کوششوں کی حمایت کرے گا جو ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کے لیے ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب مشرقِ وسطیٰ کو ہتھیاروں سے پاک رکھنے کی اہمیت پر زور دیتا ہے اور اسی بنیاد پر ہم ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کی بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

سعودی فرماں روا کا کہنا تھا کہ ایران  ہمسایہ ملک ہے اور ہم امید کرتے  ہیں  کہ ہماری ابتدائی بات چیت میں وہ خودمختاری کا احترام اور اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی بنیاد پر مضبوط اعتماد قائم کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب شدت پسدانہ سوچ کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ مسئلہ فلسطین کا حل بھی سن 1967 کے معاہدے کے تحت وضع کردہ حدود میں پنہاں ہے اور ہم ایک آزاد و خود مختار فلسطین کی اہمیت کو مقدم سمجھتے ہیں جس کا صدر مقام القدس ہوگا۔

واضح رہےکہ سعودی فرماں روا کی جانب سے اقوام متحدہ میں یہ بیان ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب عالمی رہنما 2015 کے جوہری معاہدے پر دوبارہ بات چیت پر زور دے رہے ہیں جب کہ ایران کے صدر نے اقوام متحدہ سے خطاب میں ایران سے امریکی پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں