اسرائیلی فوج کی گولی لگنے سے فلسطینی نوعمر ہلاک

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ  فلسطینیوں نے جنوبی نابلوس میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے خلاف مظاہرہ کررکھا تھا جس میں شامل سولہ سالہ احمد بنی شمسہ  اسرائیلی فوج کی  گولیوں کا نشانہ بن گیا

1659708
اسرائیلی فوج کی گولی لگنے سے فلسطینی نوعمر ہلاک

 اسرائیلی قوتوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلوس میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے خلاف مظاہرے میں شتیک ایک فلسطینی بچے کو سر پر گولی ماردی ۔

 مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ  فلسطینیوں نے جنوبی نابلوس میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے خلاف مظاہرہ کررکھا تھا جس میں شامل سولہ سالہ احمد بنی شمسہ  اسرائیلی فوج کی  گولیوں کا نشانہ بن گیا۔

احمد شمسہ کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا مگر وہ زندہ نہ بچ سکا۔

 یاد رہے کہ  یہودی آباد کاروں نے نابولس کے جنوب میں واقع بیتہ نامی قصبے کے اطراف میں غیر قانونی  بستی قائم کر رکھی تھی جس کے خلاف فلسطینی عوام مظاہرے کرتے رہتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں