لیبیا نے پیرس موسمی معاہدے میں شرکت کا فیصلہ کر لیا

دارالحکومت طرابلس میں ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی

1653144
لیبیا نے پیرس موسمی معاہدے میں شرکت کا فیصلہ کر لیا

لیبیائی وزیر اعظم عبدالحمید  دبیبہ  کا کہنا ہے کہ  ہم نے  پیرس کلائمیٹ ایگریمنٹ  پر دستخط کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

لیبیا کے سرکاری ٹیلی ویژن  کی خبر کے مطابق  دبیبہ  نے دارالحکومت طرابلس میں ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔

دبیبہ نے  اپنے خطاب میں کہا کہ لیبیا ، پیرس کلائمیٹ معاہدے پر دستخط کرنے والے  گنتی کے چند ممالک میں سے ایک ہے اور قومی  اتحاد حکومت نے  آج  بڑے فخر اور ذمہ داری کے ساتھ اس پر دستخط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس  فیصلے کی منظوری کے  لیے قومی پارلیمنٹ میں رائے دہی کی جائیگی۔

انہوں نے  لیبیا کے عالمی ماحولیات مسائل  میں دلچسپی  کا اعادہ کرتے ہوئے  ایکو سسٹم اور قدرتی وسائل   کو درپیش  خطرات سے ہم بھی آگاہ ہیں۔

 انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جغرافیائی اعتبار سے ہمارا ملک  موسمی تغیرات سے  سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔

 



متعللقہ خبریں