لبنان، فلسطینی مہاجر کیمپ میں حماس کی فتح پر خوشیاں منائی گئیں

حماس کے سیاسی بیورو کے چیف اسماعیل خانیہ نے  براہ راست نشریات کے ساتھ  کیمپ کے فلسطینی مہاجرین سے خطاب کیا

1648811
لبنان، فلسطینی مہاجر  کیمپ میں حماس کی فتح پر خوشیاں منائی گئیں

لبنان میں سینکڑوں فلسطینی مہاجرین نے  غزہ کی پٹی پر اسرائیل  کے حالیہ حملوں  کے خلاف حماس کی کامیابی پر خوشیاں منائیں۔

فلسطینی مہاجرین نے  قیام پذیر عین  الا خیلوے  کیمپ میں حماس  کے  نعرے’’فلسطین مزاحمت کرتے ہوئے فتح حاصل کر رہا ہے‘‘ کے عنوان سے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔

اس تقریب کےد وران حماس کے سیاسی بیورو کے چیف اسماعیل خانیہ نے  براہ راست نشریات کے ساتھ  کیمپ کے فلسطینی مہاجرین سے خطاب کیا۔

 القدس  کی شمشیر نامی آپریشن   میں فتح کو بیان کرنے والے خانیہ نے  بتایا کہ یہ قابض  اسرائیل کی  جھڑپوں  کے اصولوں میں حساب کتاب میں شامل نہ ہونے والی ایک مساوات ہے۔  یہ ہماری سر زمین اور عوام کو حسب منشا تقسیم   کرنے پر یقین  کامل رکھتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ القدس شمشیر کاروائی نے ان کے اس یقین کو توڑ ڈالا ہے۔

حماس کے نمائندہ برائے لبنان احمد عبدل حادی نے بھی  توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ فلسطین نے القدس، دریائے اردن کے مغربی کنارے اور غزہ  کے عوام کی مل  جل کر  کاروائی  کے نتیجے میں فتح  حاصل کی ہے۔

اس فتح کے ایک سٹریٹیجک   کامیابی ہونے کا ذکر کرنے والے خانیہ نے بتایا کہ  اب کے بعد کوئی بھی چیز ماضی کی طرح نہیں ہو گی، اب انہیں نئے معاہدے کرنے ہوں گے، اب کے بعد  ہم مزید فتوحات حاصل کرتے ہوئے اپنے عزائم  میں پیش قدمی کریں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں