اسرائیلی و فلسطینی قیادت قاہرہ میں مذاکرات کریں: مصر کی پیشکش

مصر نے اسرائیل اور حماس کی قیادت سے کہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں حالات معمول پرلانے اور جنگ بندی کو مستحکم بنانے کے لیے مذاکرات کریں

1646638
اسرائیلی و فلسطینی قیادت  قاہرہ میں مذاکرات کریں: مصر کی پیشکش

مصر نے اسرائیل اور حماس کی قیادت سے کہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں حالات معمول پرلانے اور جنگ بندی کو مستحکم بنانے کے لیے مذاکرات کریں۔

اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے KAN  کے مطابق، مصر نے  اس حوالے سے اسرائیل اور حماس کی قیادت کو قاہرہ میں مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

بتایا گیا ہےکہ ان مذاکرات کا مقصد  علاقے میں طویل البنیاد جنگ بندی کی بحالی اور غزہ کی تعمیر نو سمیت حماس کی قید میں موجود اسرائیلیوں کی رہائی جیسے موضوعات شامل ہونگے۔

دریں اثنا، یدی ہوت آخرونوت نامی اخبار  نے بتایا ہے کہ  ایک مصری وفد نے اس سلسلے میں رم اللہ اور غزہ میں ملاقاتیں کی ہیں جس کے دوران اسرائیلی اور فلسطینی قیادت کے مابین مذاکرات کے قاہرہ میں انعقاد کی پیشکش کی  گئی ہے۔

 دوسری جانب،امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور وزیر خارجہ سمیح شکری سے ملاقات  کے دوران  فریقین کے ساتھ روابط جاری رکھنے کا عندیہ دیا  ہے۔

 خیال ہےکہ  اسرائیل اگر ان مذاکرات میں شرکت کرتا ہے تو اس کی قیادت سلامتی کونسل کے صدر میئر بن شات کریں گے۔

واضح رہے کہ  اسرائیلی فوج کے ریڈیو  نے خبر دی تھی اسرائیل کا ایک مختصر وفد جلد ہی قاہرہ کے لیے روانہ ہوگا البتہ اسرائیل،حماس اور فلسطینی رہنماوں نے اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں