اسرائیلی فوج غزہ میں داخل ہو گئی،بمباری جاری

فلسطینی طبی حکام کا کہنا ہے کہ  اب تک اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 119 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں 31 بچے اور 19 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 830 تک پہنچ چکی ہے

1639282
اسرائیلی فوج غزہ میں داخل ہو گئی،بمباری جاری

 اسرائیل کی جانب سے غزہ کی محصور پٹی کے مختلف علا قوں پر فضائی حملوں اور گولہ بارود برسانے کا سلسلہ جاری ہے۔

خبر  کے مطابق، اسرائیلی  قوتوں اور حماس کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ  پانچویں روز میں داخل ہوگیا ہے لیکن اس کے تھمنے کے کوئی آثار نہیں دکھ رہے۔

فلسطینی طبی حکام کا کہنا ہے کہ  اب تک اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 119 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں 31 بچے اور 19 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 830 تک پہنچ چکی ہے۔

کئی روز سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے رات گئے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ حماس کے راکٹوں کے جواب میں اسرائیلی حملے جاری ہیں اور کوئی زمینی کارروائی نہیں ہورہی بلکہ فوجی اسرائیلی علاقے میں سے ہی گولہ بارود برسا رہے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کے مختلف علاقوں میں بھی عربوں اور یہودیوں کے درمیان بھی تصادم کا سلسلہ دیکھنے میں آیا جبکہ لبنان کی جانب سے میزائل بھی فائر ہوئے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کا ملک مختلف صورتحال کے لیے تیار ہے جس میں زمینی حملہ بھی ایک صورت ہے۔

دوسری جانب  اسرائیلی حملوں کے باعث لوگ شمال مشرقی علاقے میں اپنے گھروں کو چھوڑ کر وہاں سے انخلا کررہے ہیں۔

ادھر حماس کے حملوں کے نتیجے میں اسرائیل میں ایک فوجی سمیت 8 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں ایک بھارتی خاتون بھی شامل ہیں۔

 



متعللقہ خبریں