ایران کی جوہری تنصیب پر حملہ موساد نے کیا ہے : اسرائیلی ریڈیو

اسرائیل کے  سرکاری ریڈیو نے خفیہ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہا اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے ایران کی نطنز میں واقع جوہری تنصیب پر سائبرحملہ کیا ہے

1619302
ایران کی جوہری تنصیب پر حملہ موساد نے کیا ہے : اسرائیلی ریڈیو

ایران کی جوہری توانائی تنظیم نے کہا ہے کہ نطنز میں اس کی جوہری تنصیب کو دہشت گردانہ کارروائی کا نشانہ بنا یا گیا ہے

خبر کے مطابق، اسرائیل کے  سرکاری ریڈیو نے خفیہ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہا اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے ایران کی نطنز میں واقع جوہری تنصیب پر سائبرحملہ کیا ہے جبکہ  ایران کی اس جوہری تنصیب پر تہران کی فراہم کردہ اطلاع سے کہیں زیادہ نقصان ہوا ہے۔

اسرائیل کے ایک سرکاری نشریاتی ادارے سے وابستہ صحافی امیشائی اسٹین نے بھِ ٹویٹ میں کہا ہے کہ اندازہ یہی ہے کہ نطنز میں بجلی کا منقطع ہو جانا اسرائیلی سائبر حملے کا نتیجہ ہو سکتا ہےانہوں نے تاہم اس کی وضاحت نہیں کی اور نہ ہی اپنے اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش کیا۔

 واضح رہے کہ ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے اس واقعہ کو جوہری دہشت گردی قرار دیا ہے لیکن یہ وضاحت نہیں کی کہ ایران اس کا ذمے دار کس کو گردانتا ہے۔

انھوں نے سرکاری ٹی وی سے نشر ہونے والے بیان میں یہ بھی نہیں بتایا کہ نطنز کی جوہری تنصیب میں کیا واقعہ رونما ہوا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے جوہری دہشت گردی سے نمٹنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران مجرموں کے خلاف کارروائی کا حق رکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں