اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر دورہ ابو ظہبی ملتوی کر دیا

خبر کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ خرابی صحت کے باعث اسپتال میں داخل ہیں جس کےباعث وہ فی الوقت یہ دورہ نہیں کر سکیں گے

1599537
اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر دورہ ابو ظہبی ملتوی کر دیا

اسرائیلی وزیر اعظم کا دورہ متحدہ عرب امارات ایک بار پھر منسوخ ہوگیا ہے۔

خبر کے مطابق، نیتن یاہو کی اہلیہ صحت خراب ہونے کے باعث اسپتال میں داخل ہیں جس کےباعث وہ نہیں آسکیں گے۔

گزشتہ ماہ بھی کورونا کے باعث اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ ملتوی کیا گیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ  اسرائیلی وزیراعظم نے ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید سے ملاقات کرنی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فروری میں ، نیتن یاھو نے COVID-19 پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے متحدہ عرب امارات اور بحرین کا اپنا پہلا سرکاری دورہ ملتوی کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 13 اگست 2020 کو ایک تاریخی امن معاہدہ ہوا تھا جس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ تاریخی سفارتی پیشرفت مشرق وسطیٰ کے خطے میں امن کو آگے بڑھائے گی۔

 



متعللقہ خبریں