سعودی عرب: راس تنورہ بندرگاہ اور آرامکو تنصیبات پر حملے

اس نوعیت کے حملوں سے سعودی عرب کو ہی نہیں گلوبل تجارت اور پیٹرول کی ترسیل کو بھی ہدف بنایا گیا ہے: ترکی المالکی

1596976
سعودی عرب: راس تنورہ بندرگاہ اور آرامکو تنصیبات پر حملے

سعودی عرب  کی "راس تنورہ" بندرگاہ اور سعودی آرامکو تنصیبات پر ڈرون طیاروں کے ساتھ حملے کئے گئے ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA  نے وزارت توانائی کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ راس تنورہ کے علاقے پر کل صبح  ڈرون طیارے کے ساتھ کئے گئے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خبر کے مطابق  حملے میں دنیا کی بڑی ترین پیٹرول بندرگاہوں میں سے ایک راس تنورہ کو ہدف بنایاگیا  اور شام کے وقت ظہران میں واقع آرامکو پیٹرول تنصیبات  پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا گیا ہے۔

حملے میں استعمال کئے گئے بیلسٹک میزائل کے ٹکڑے آرامکو تنصیبات کے ہزاروں ملازمین  اور ان کے کنبوں کی رہائشی کالونی  میں گرے لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حملوں کو تمام بین الاقوامی قوانین کے منافی  قرار دیا گیا اور عالمی ممالک اور بین الاقوامی اداروں  سے اپیل کی گئی ہے کہ اس نوعیت کے ،ملکی سلامتی اور پیٹرول کی ترسیل  کو ہدف بنانے والے، حملوں  کی مخالفت کی جائے۔

سعودی عرب وزارت دفاع کے ترجمان ترکی المالکی نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ راس تنورہ  بندرگاہ اور ظہران  میں واقع آرامکو تنصیبات  پر حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

ترجمان مالکی نے کہاہے کہ اس نوعیت کے حملوں سے سعودی عرب کو ہی نہیں گلوبل تجارت اور پیٹرول کی ترسیل کو بھی ہدف بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یمن کے ایرانی حمایت کے حامل حوثیوں کے ترجمان یحیٰ السیری نے سعودی عرب کے مرکز میں حساس  اہداف  کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرنے کا دعوی کیا تھا۔

سیری نے 8 بیلسٹک میزائلوں اور 14 ڈرون طیاروں  سے کئے گئے حملوں میں راس تنورہ  میں واقع سعودی آرامکو  کمپنی، دمّان ، اسیر اور جازان  شہروں کے فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا بھی دعوی کیا تھا۔



متعللقہ خبریں