عرب امارات نے اسرائیل کےلیے پہلا سفیر نامزد کر دیا

اماراتی امور خارجہ کی مشیر مواصلات ہند العتیبہ نے اپنی ٹویٹ پر بتایا کہ حکومت نے محمد محمود  الحاجہ کو  اسرائیل کے لیے سفیر نامزد کر دیا ہے

1583583
عرب امارات نے اسرائیل کےلیے پہلا سفیر نامزد کر دیا

متحدہ عرب امارات نے  اسرائیل کے لیے اپنا پہلا سفیر مقرر کر دیا ہے۔

 اماراتی امور خارجہ کی مشیر مواصلات ہند العتیبہ نے اپنی ٹویٹ پر بتایا ہے کہ حکومت نے محمد محمود  الحاجہ کو  اسرائیل کے لیے سفیر نامزد کر دیا ہے۔

 واضح رہےکہ اسرائیل اور  عرب امارات کے درمیان گزشتہ سال 15 ستمبر کو امریکہ میں منعقدہ تقریب کے دوران تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد اماراتی حکومت  نے 24 جنوری 2021 کو اسرائیل میں  اپنے سفارت خانے کی تعمیر کا فیصلہ کیا تھا۔

 اسرائیل نے بھی تعلقات کی بحالی کے بعد امارات کےلیے ایتان نائیح کو اپنا ہیڈ مشنری متعین کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں