ٹرمپ کی شکست میں ایرانی عوام کا بڑا حصہ ہے، دنیا کو ایرانی عوام کا شکرگزار ہو چاہیے: روحانی

بظاہر ٹرمپ کو امریکہ کے باشعور عوام نے کرسی صدارت سے ہٹایا ہے لیکن اس ڈکٹیٹر کی شکست میں ایرانی عوام کے کردار کا بھی بڑا حصہ ہے: صدر حسن روحانی

1581068
ٹرمپ کی شکست میں ایرانی عوام کا بڑا حصہ ہے، دنیا کو ایرانی عوام کا شکرگزار ہو چاہیے: روحانی

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست میں ایرانی عوام نے موئثر کردار ادا کیا ہے۔

روحانی نے ، انقلاب ایران کی 42 ویں سالانہ یاد کی مناسبت سے منعقدہ تقریبات میں ویڈیو کانفرنس شرکت کی۔

تقریبات سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے خلاف ایران نے جس طرزعمل کا مظاہرہ کیا ہے اس پر دنیا کو ایران کا شکر گزار ہونا چاہیے۔ ایرانی عوام وائٹ ہاوس کے  ڈکٹیٹر  کے مقابل تن کر کھڑی نہ ہوتی، اس کے خلاف مزاحمت کر کے  اسے  شکست نہ دیتی تو ٹرمپ نے بغیر کسی خرچے اور بغیر کسی زحمت کے انتخابات میں فتح حاصل کر لینا تھی۔

روحانی نے دعوی کیا ہے کہ ایران نے جوہری سمجھوتے پر قائم رہ کر امریکہ کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا ہے ۔ اگر ہم بھی جوہری سمجھوتے سے دستبردار ہو جاتے تو تمام پابندیاں دوبارہ سے نافذالعمل ہو جاتیں اور نتیجتاً امریکہ اور اسرائیل کی سازش کامیاب ہو جاتی۔

انہوں نے کہا ہے کہ  بظاہر ٹرمپ کو امریکہ کے باشعور عوام نے کرسی صدارت سے ہٹایا ہے لیکن اس ڈکٹیٹر کی شکست میں ایرانی عوام کے کردار کا بھی بڑا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے انقلاب ایران کی 42 ویں سالانہ یاد کو گاڑیوں اور سائیکلوں کی مارچ پاسٹ کے ساتھ منایا گیا۔

رواں سال میں انقلاب ایران کی تقریبات ملک میں رائج ہجری شمسی تقویم  اور میلادی تقویم کے درمیان فرق کی وجہ سے ایک دن کی تاخیر سے 10 فروری کو منایا گیا۔



متعللقہ خبریں