سعودی عرب: جدّہ بندرگاہ پر بحری جہاز میں دھماکہ

سعودی عرب کی جدّہ بند گاہ پر ایک پیٹرول ٹینکر پر خارجی حملے کی وجہ سے دھماکہ

1544971
سعودی عرب: جدّہ بندرگاہ پر بحری جہاز میں دھماکہ

سعودی عرب کی جدّہ بند گاہ پر ایک پیٹرول ٹینکر پر خارجی حملے کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔

مقامی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق  بحیرہ احمر کے ساحل پر سعودی عرب کی جدّہ بندرگاہ پر لنگر انداز 'بی ڈبلیو رہائن' نامی سنگاپور کے پرچم بردار پیٹرول ٹینکر میں خارجی حملے کے باعث دھماکہ پیش آیا ہے۔

جہاز کی کمپنی بی ڈبلیو گروپ کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق دھماکے میں جہاز کے 22 رکنی عملے کو بغیر کسی نقصان کے بچا لیا گیا ہے۔

بیان میں وارننگ دی گئی ہے کہ دھماکے کی وجہ سے پیٹرول کے اخراج  کا احتمال موجود  ہے۔

سعودی عرب  اور یمن کے حوثیوں کی طرف سے تاحال موضوع کےبارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔



متعللقہ خبریں