ایران اور ترکی علاقے میں دو مضبوط ہمسائے ہیں: فرہنگی

ایران اور ترکی علاقے میں دو مضبوط ہمسائے ہیں، میں، ہر ایک کو اپنی غلطی کا اعتراف کرنے کی دعوت دیتا ہوں: محمد حسین فرہنگی

1544583
ایران اور ترکی علاقے میں دو مضبوط ہمسائے ہیں: فرہنگی

ایران قومی اسمبلی کی اسپیکر آفس کمیٹی کے ترجمان محمد حسین فرہنگی نے کہا ہے کہ ایران اور ترکی علاقے میں بہت مضبوط ہمسائے ہیں ۔

قومی اسمبلی  نیوز  ایجنسی ICANA کے مطابق اسمبلی کی جنرل کمیٹی  سے خطاب میں فرہنگی نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے باکو میں پڑھے گئے شعر پر ردعمل ظاہر کرنے والے اسمبلی ممبران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ " آج اسمبلی کے ڈائز پر عجیب و غریب الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے جس پر ہمیں بہت حیرانی ہے"۔

انقرہ ۔تہران تعلقات پر بات کرتے ہوئے فرہنگی نے کہا ہے کہ " دشمن مسلمان ممالک کے درمیان تفرقہ ڈالنے کے درپے ہے۔ ہمسائیوں کی حیثیت سے ہمیں انہیں موقع نہیں دینا چاہیے۔ایران اور ترکی علاقے میں دو مضبوط ہمسائے ہیں۔ ہمارے دشمنوں کی سازشوں کی ناکامی کا سبب دونوں کا باہمی اتحاد ہے۔ میں، ہر ایک کو اپنی غلطی کا اعتراف کرنے کی دعوت دیتا ہوں"۔

واضح رہے کہ ایران کی قومی اسمبلی کے بعض ممبران نے آذربائیجان میں صدر ایردوان کی طرف سے پڑھے گئے شعر کی وجہ سے مشترکہ مذمتی اعلامیہ جاری کیا تھا۔



متعللقہ خبریں