یمن: بم حملہ، 5 افراد ہلاک 7 زخمی

حملے کا ہدف اربن گاڑی تھی۔ حملے میں زخمی ہونے والوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے

1533421
یمن: بم حملہ، 5 افراد ہلاک 7 زخمی

یمن کے شہر حدیدہ میں بم حملے کے نتیجے میں 5 شہری ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔

یمن فوج کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق " حوثیوں کی طرف سے حدیدہ کے جنوب میں التحیتہ اور الہوہا  کے علاقوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے والے کچے راستے پر نصب کردہ بم پھٹنے کے نتیجے میں ایک عورت اور ایک بچی سمیت 5 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔

بیان کے مطابق حملے کا ہدف اربن گاڑی تھی۔ حملے میں زخمی ہونے والوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔

حوثیوں کی طرف سے موضوع سے متعلق  تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔



متعللقہ خبریں