ہمارا جو بائڈن کی ٹیم سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، ایران

اہم چیز عمل کرنا ہے محض باتیں یہ پھر تجزیات نہیں

1524600
ہمارا جو بائڈن کی ٹیم سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، ایران

ایرانی وزارت ِ خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ  کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخابات میں کامیاب رہنے والے جو بائڈن کی ٹیم کے ساتھ ہمارے کوئی روابط نہیں ہوئے۔

خلیل زاد نے ویڈیو کانفرس کے ذریعے پریس کانفرس میں  بائڈن کی ٹیم سے رابطہ ہونے یا نہ ہونے کے سوال کے جواب میں بتایا کہ ’’ہمارا ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ پہلے نئی ٹیم اپنا عہدہ سنبھال لے تب ہم اس چیز کا فیصلہ کریں گے، پہلے ہم ان کے اقدامات کا جائزہ لیں گے۔ اہم چیز عمل کرنا ہے محض باتیں یہ پھر تجزیات نہیں۔

جوہری معاہدے پر ایران  اور سلامتی کونسل کے  مستقل اراکین سمیت جرمنی  کی جانب سے دستخط کیے جانے کی یاد دہانی کرانے والے خطیب زادہ نے بتایا کہ جوہری معادہ اب ماضی بن چکا ہے اور اسے دوبارہ سے  موضوع بحث نہیں بنایا جا سکتا۔ امریکہ کو اس معاملے میں جواب دہ ہونا چاہیے۔ ہم سلسلہ اصلاحات کا جائزہ لینے کے بعد اٹھائے جانے والے اقدامات کا فیصلہ کریں گے۔ ا مریکی حکومت کے پاس ابھی بھی اپنی ناکام پالیسیوں سے باز آنے کا وقت موجود ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں