مصر میں 10 دنوں میں 49 قیدی پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیے گئے

مصر میں سیاسی مقدمات میں انصاف سے کام نہ  لیا جانا  ہر سزائے موت  کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے زمرے میں شامل کرتا ہ

1514864
مصر میں 10 دنوں میں 49 قیدی پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیے گئے

مصر میں 10 دنوں میں 49 قیدیوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کی جائزاتی تنظیم  کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ  کے مطابق مصر میں 10 ایام میں 49 قیدیو ں کو سزا دے دی گئی ہے۔

تنطیم کا کہنا ہے کہ 3 تا 13 اکتوبر کے درمیانی عرصے میں پھانسیاں دیے جانے کی اطلاعات مقامی اخبارات  کی وساطت سے حاصل ہوئی ہیں۔ جن کے لواحقین کو اطلاع تک نہیں دی گئی۔

 تنظیم کے مشرق وسطی کے اور شمالی افریقہ  کے نائب منیجر جو سٹروک کا کہنا ہے کہ مصر میں اجتماعی پھانسیوں کا عمل ایک بہیودہ  عمل ہے۔

مصر میں سیاسی مقدمات میں انصاف سے کام نہ  لیا جانا  ہر سزائے موت  کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے زمرے میں شامل کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں