ابو ظہبی سے پہلی تجارتی پرواز تل ابیب پہنچ گئی

الاتحاد ايئر ويز کی پرواز 9607 پير کی صبح ابو ظہبی سے تل ابيب پہنچ گئی جس میں  سياحت ،کاروباری شعبے اور ذرائع ابلاغ سے منسلک اسرائيلی حکام سمیت 58 افراد سوار تھے

1511872
ابو ظہبی سے پہلی تجارتی پرواز تل ابیب پہنچ گئی

متحدہ عرب امارات سے پہلی تجارتی پرواز اسرائيل پہنچ گئی ہے۔

 خبر کے مطابق،الاتحاد ايئر ويز کی پرواز 9607 پير کی صبح ابو ظہبی سے تل ابيب پہنچ گئی جس میں  سياحت ،کاروباری شعبے اور ذرائع ابلاغ سے منسلک اسرائيلی حکام سمیت 58 افراد سوار تھے۔

اس سے قبل اتحاد کی ايک خصوصی تجارتی پرواز فلسطينيوں کے ليے ساز و سامان لے کر اسرائيل گئی تھی۔

مستقبل ميں الاتحاد ايئر ويز دونوں ملکوں کے درميان مسافر پروازوں کی سروس شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

یاد رہے کہ اسرائيل اور متحدہ عرب امارات نے امريکہ کی ثالثی ميں تعلقات قائم کرنے کا  معاہدہ پندرہ ستمبر کو کيا تھا۔



متعللقہ خبریں