مصر، 20 ستمبر سے ابتک 1943 مظاہرین کو حراست میں لیے جانے کا انکشاف

معلومات آشکار کرنے والے وکلا نے مذکورہ افراد کے حوالے سے  ان  کے  عزیزو اقارب اور انسانی حقوق کے اداروں سے  آگاہی حاصل کی ہے

1506721
مصر، 20 ستمبر سے ابتک 1943 مظاہرین کو حراست میں لیے جانے کا انکشاف

مصر میں 20 ستمبر سے ابتک  ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں تقریباً ایک ہزار 943 افراد زیر حراست لیے گئے ہیں۔

مصری ماہر قوانین خالد علی  نے فیس بک اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ 20 ستمبر سے ابتک  مختلف مقامات سے 1943 مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے جیلوں  میں بند کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ سرکاری  اداروں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی  اعلان جاری نہ کیے جانے کے باعث  زیر حراست افراد کے بارے میں معلومات آشکار کرنے والے وکلا نے مذکورہ افراد کے حوالے سے  ان  کے  عزیزو اقارب اور انسانی حقوق کے اداروں سے  آگاہی حاصل کی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ان افراد کے لیے 15 روزہ ریمانڈ کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ تعداد رہا کیے جانے والوں سے ہم آہنگ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مصری حزب اختلاف کے لیڈر محمد علی  کی جانب سے اسپین میں جلا وطنی کی زندگی گزارنے کے دوران  ملکی انتظامیہ مخالف مظاہرے کرنے کی اپیل کے نیتجے میں 20 ستمبر سے ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے چھڑ گئے تھے۔



متعللقہ خبریں