پہلی اسرائیلی تجارتی پرواز ابو ظہبی پہنچ گئی،سعودی فضائی حدود کا بھی استعمال کیا گیا

تل ابیب کے بن گوریان ہوائی اڈے  سے اڑنے والی اس پرواز LY971 پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور  مشیر جیرڈ کشنر ،مشیر قومی سلامتی رابرٹ او برائن اور اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر میئر بن شبّات سوار تھے

1482164
پہلی اسرائیلی تجارتی پرواز ابو ظہبی پہنچ گئی،سعودی فضائی حدود کا بھی استعمال کیا گیا

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد اسرائیل کی پہلی تجارتی پرواز آج ابو ظہبی پہنچ گئی ہے ۔

 تل ابیب کے بن گوریان ہوائی اڈے  سے اڑنے والی اس پرواز LY971 پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور  مشیر جیرڈ کشنر ،مشیر قومی سلامتی رابرٹ او برائن اور اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر میئر بن شبّات سوار تھے۔

بتایا گیا ہے کہ پائلٹ نے  پرواز سے قبل کہا تھا کہ ہم سعودی فضائی حدود کا استعمال کریں گے۔

 یاد رہے کہ مصر اور اردن کے بعد متحدہ عرب امارات اسرائیل کو تسلیم کرنے والا تیسرا عرب ملک بن چکا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ثالثی میں طے پانے والے معاہدے کے تحت جواب میں  اسرائیلی وزیراعظم بن یامین  نيتن ياہو نے غرب اردن میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کا اپنا فیصلہ مؤخر کرنے کاا علان کیا۔



متعللقہ خبریں