اسرائیلی وفد متحدہ عرب امارات کے دورے پر

وفد ابو ظہبی اور تل ابیب کے درمیان امن سمجھوتےکی تفصیلات پر بات چیت کرے گا: روزنامہ دی ہیرٹز

1473842
اسرائیلی وفد متحدہ عرب امارات کے دورے پر

اسرائیل سے ایک وفد آئندہ دنوں میں متحدہ  عرب امارات  کا دورہ کر رہا ہے۔

اسرائیلی روزنامے دی ہیرٹز کی خبر کے مطابق وفد ابو ظہبی اور تل ابیب کے درمیان امن سمجھوتےکی تفصیلات پر بات چیت کرے گا۔

خبر کے مطابق امریکہ اور اسرائیل انتظامیہ بحرین اور عمان جیسے دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ بھی تل ابیب  کے ساتھ سفارتی تعلق  کی بحالی کے بارے میں مذاکرات کر رہی ہیں۔

اگرچہ بحرین اور عمان نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن سمجھوتے کے ساتھ کھلے تعاون کا اظہار کیا تھا تاہم دونوں ملکوں  کی طرف سے تاحال اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 13 اگست بروز جمعرات کو جاری کردہ بیان  میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امن سمجھوتہ طے پانے کا اعلان کیا تھا۔ اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے بھی ٹرمپ کے بیان سے اکتساب لے کر کہا تھا کہ " یہ ایک تاریخی دن ہے"۔

متحدہ عرب امارات کی خبر رساں ایجنسی WAM نے بھی اپنی خبر میں کہا تھا کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لئے ایک مشترکہ لائحہ عمل کی تشکیل کے معاملے میں اتفاق رائے ہو گیا ہے اور دونوں ممالک سے حکام آئندہ دنوں میں ملاقاتیں کریں گے اور مختلف شعبوں میں سمجھوتوں پر دستخط کریں گے۔

واضح رہے کہ متحدہ امارات، 1979 میں مصر کے اور 1994 میں اردن کے بعد اسرائیل کے ساتھ امن سمجھوتہ کرنے والا تیسرا عرب ملک ہے۔



متعللقہ خبریں