اسرائیلی جنگی طیاروں کے غزہ پر حملے

اسرائیلی جنگی طیاروں کی طرف سے غزہ کے مختلف اہداف پر دوبارہ سے فضائی حملے

1473689
اسرائیلی جنگی طیاروں کے غزہ پر حملے

اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے مختلف اہداف پر دوبارہ سے فضائی حملے کئے ہیں۔

اسرائیلی فوج  کے ٹویٹر پیج سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق " غزہ کے جنوب میں حماس کے دیگر اہداف پر فضائی حملے کئے گئے ہیں۔

بیان کے مطابق حملے میں میزائل ڈپو کو ہدف بنایا گیا ہے۔

تل ابیب انتظامیہ نے دعوی کیا ہے کہ  فلسطینی ایکٹیوسٹوں کی طرف سے غزہ کی پٹی کے اطراف میں یہودی رہائشی بستیوں کی طرف  بھیجی گئی آتشی پتنگوں اور ہیلئیم گیس والے غباروں کی وجہ سے علاقے میں آگ لگ گئی ہے۔

غزہ سے آنے والی آتشی پتنگوں اور غباروں کا حل تلاش کرنے میں ناکام اسرائیلی فوج سرحدی علاقوں پرایک  تواتر سے حملے کرتی رہتی ہے۔ اسرائیلی فوج کا دعوی ہے کہ یہ پتنگیں اور غبارے ان علاقوں میں تیار کئے جاتے ہیں۔  


ٹیگز: #حملے , #غزہ

متعللقہ خبریں