لیبیا: حفتر کے زیرِ کنٹرول علاقے میں احتجاجی مظاہرہ

خلیفہ حفتر سے منسلک ملیشیا کے زیرِ کنٹرول شہر سبہا میں خراب ہوتی شرائط زندگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

1473710
لیبیا: حفتر کے زیرِ کنٹرول علاقے میں احتجاجی مظاہرہ

لیبیا کے مشرق میں غیر قانونی مسلح فورسز کے لیڈر خلیفہ حفتر سے منسلک ملیشیا کے زیرِ کنٹرول شہر سبہا میں خراب ہوتی شرائط زندگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

لیبیا فوج کی طرف سے جاری طوفانِ غضب  آپریشن کے شعبہ پریس کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق ملک کے جنوبی حصے میں واقع شہر سبہا میں عوام نے سرکاری اداروں کی ناکافی خدمات اور دن بھر کی لوڈ شیڈنگ جیسی خراب شرائط زندگی کے خلاف  احتجاجی مظاہرہ کیا۔

سفید پرچموں کے ساتھ مظاہرے میں شامل مظاہرین میں سے کچھ نے شہر  کی مختلف سڑکوں کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔

لیبیا سوشل میڈیا نے بھی " غریبوں کا انقلاب" کے ہیش ٹیگ کے ساتھ احتجاجی مظاہرے کے ساتھ تعاون کا اظہار کیا۔



متعللقہ خبریں