ایران میں 5.1 کی شدت سے زلزلہ

صوبہ کیرمانشاہ  میں 5.1 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

1469781
ایران میں 5.1 کی شدت سے زلزلہ

ایران کے مغربی صوبے کیرمانشاہ  میں 5.1 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

تہران یونیورسٹی سسمولوجک سینٹر کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق مقامی وقت کے مطابق ایک بج کر 46 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کا مرکز تحصیل گیلانی غرب  میں تھا اور اس کی   شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کی زیر زمین گہرائی 8 کلو میٹر تھی۔

زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔


ٹیگز: #زلزلہ

متعللقہ خبریں