لبنان: سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ کے قریب شدید دھماکہ،درجنوں ہلاک ہزاروں زخمی

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں سابق وزیر اعظم سعد الحریری کی رہائش گاہ کے قریب ہوئے دھماکے میں  ابتدائی اطلاعات آنے تک25 افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں

1467003
لبنان: سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ کے قریب شدید دھماکہ،درجنوں ہلاک ہزاروں زخمی

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں سابق وزیر اعظم سعد الحریری کی رہائش گاہ کے قریب ہوئے دھماکے میں  ابتدائی اطلاعات آنے تک25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ سعد الحریری کی رہائش گاہ اور اطراف کی عمارتوں کو دھماکے سے شدید نقصان پہنچا جبکہ 2 ہزار سے زائد  افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

 بتایا گیا ہے کہ سعد الحریری اس دھماکے میں محفوظ رہے  البتہ بیروت میں متعین قازق سفارت خانے کی عمارت  بھی دھماکے سے متاثر ہوئی  جس میں موجود  قازق سفیر   یرز خان قلعہ کنوف زخمی ہو گئے ہیں۔

 اس دھماکے سے ایک تین منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی جس میں تاحال بعض افراد دبے ہوئے ہیں۔

ایک اسرائیلی  عہدے دار نے اپنی شناخت مخفی رکھتےہوئے بتایا ہے کہ تل ابیب   ان دھماکوں میں ملوث نہیں ہے اور یہ ایک حادثہ ظاہر ہو رہا  ہے۔ 


دوسری جانب لبنان کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ، بیروت کی بندرگاہ کے  ایک گودام میں بھی دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے آگ لگ گئی۔
 



متعللقہ خبریں