شام، تل عبید میں بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک، 7 زخمی

ترک مسلح افواج اور شامی قومی فوج کے مشترکہ چشمہ امن آپریشن  کے ذریعے دہشت گردوں سے پاک کیے جانے والی تحصیل تل عبید  کے مرکزی علاقے میں بم دھماکہ ہوا

1451241
شام، تل عبید میں بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک، 7 زخمی

شمالی شام میں مخالفین کے زیرِ کنٹرول  تل عبید علاقے میں ایک کار بم دھماکے  میں ابتدائی معلومات کے مطابق  تین بچوں سمیت 6 افراد ہلاک جبکہ 7 شہری زخمی ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ ترک مسلح افواج اور شامی قومی فوج کے مشترکہ چشمہ امن آپریشن  کے ذریعے دہشت گردوں سے پاک کیے جانے والی تحصیل تل عبید  کے مرکزی علاقے میں بم دھماکہ ہوا۔

ایک گاڑی میں نصب بم  دھماکے سے پھٹ گیا ، جس سے  شہری ہلاک اور زخمی ہوئے۔

شدید زخمی 4 افراد کو علاج معالجہ کے لیے ترکی لایا گیا ہے۔

جائے وقوعہ پر تحقیقات کرنے والی مقامی سیکیورٹی قوتیں اس مذموم حملے کے پیچھے دہشت گرد تنظیم وائے پی جی/ پی کے کے ہونے کے احتمال پر غور کر رہی ہیں۔

علاقے کو سیکیورٹی  دائرے میں لینے والی مقامی پولیس  نے ایک مخبری پر بم لادی گئی ایک دوسری گاڑی کی تلاش شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ شمالی شام کے علاقے تل عبید کو 13 اکتوبر 2019 کو چشمہ امن آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں سے پاک کر لیا گیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں