ایران، پیٹرول کی برآمدات کا آبنائے حرمز پر دارومدار ختم
روحانی نے مقامی پیداوار کی حوصلہ افزائی اور اضافے کے لیے ’’ پیداوار میں نیا رحجان‘‘ کے عنوان سے ایک پروگرام میں شرکت کی
1442325
ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں پھیلائی گئی ایک ہزار کلو میٹر طویل پیٹرول پائپ لائن کی وساطت سے ابتک تیل کی برآمدات کے لیے آبنائے حرمز پر دارو مداد ختم ہو جائیگا۔
روحانی نے مقامی پیداوار کی حوصلہ افزائی اور اضافے کے لیے ’’ پیداوار میں نیا رحجان‘‘ کے عنوان سے ایک پروگرام میں شرکت کی۔
صدر روحانی نے اس موقع پر کہا کہ ملک کے جنوب میں خلیج بصرہ کے کنارے پر تیل کے کنووں کے علاقے گورے اور عمان سمندر کے ساحلی علاقے قسق کے درمیان ایک ہزار کلو میٹر طویل پائپ لائن بچھائی گئی ہے۔ اب ہماری پیٹرول کی برآمدات آبنائے حرمز پر انحصار نہیں کرے گی۔ ایران کی تاریخ میں پہلی بار ایسے منصوبے پر کام کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی فروخت پر پابندیاں عائد ہیں وگرنہ ہماری یومیہ برآمدات کی استعداد 3 ملین بیرل ہے۔