شام: بم دھماکہ، بچوں سمیت 4 شہری ہلاک

عفرین کے مرکز میں پارک کی ہوئی گاڑی میں بم دھماکہ، بچوں سمیت 4 شہری ہلاک

1440124
شام: بم دھماکہ، بچوں سمیت 4 شہری ہلاک

شام کی شمالی تحصیل عفرین کے مرکز میں پارک کی ہوئی گاڑی میں نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں بچوں سمیت 4 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

دھماکے میں گاڑی تباہ ہو گئی ہے اور اطراف کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملہ دہشت گرد تنظیم YPG/PKK کی طرف سے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تل رفات اور منبج کے علاقے دہشت گرد تنظیم YPG/PKK کے قبضے میں ہیں اور تنظیم ایک تواتر سے الباب، العزز، جرابلس اور عفرین کے علاقوں کو ہدف بنا کر دہشت گردی کی کاروائیاں کرتی رہتی ہے۔



متعللقہ خبریں