فلسطین کے لئے امدادی سامان کا دعوی ، متحدہ عرب امارات کے طیارے کی اسرائیل میں لینڈنگ

متحدہ عرب امارات کے طیارے کی فلسطین کے لئے طبّی امدادی سامان کے دعوے سے دوسری دفعہ براہ راست اسرائیل کے لئے پرواز

1433217
فلسطین کے لئے امدادی سامان کا دعوی ، متحدہ عرب امارات کے طیارے کی اسرائیل میں لینڈنگ

متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ائیر ویز کے طیارے نے دوسری دفعہ فلسطین کے لئے طبّی امدادی سامان کے دعوے سے براہ راست اسرائیل کے لئے پرواز کی۔

اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے KANکے مطابق فلسطین کے لئے طبّی امدادی سامان پر مشتمل اتحاد ائیر ویز کے طیارے نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے جوار میں واقع ائیر پورٹ بن گورئین میں لینڈنگ کی۔

فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر رملّہ کے آفس سے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے لئے انٹرویو میں متحدہ عرب امارات کی طرف سے امداد کے دعووں سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔

اشتیہ نے کہا ہے کہ "ہمیں متحدہ عرب امارات کی امداد کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ ہم نے بھی ذرائع ابلاغ سے ہی امداد کا سُنا ہے۔ اس معاملے میں ہمارے ساتھ کوئی ربط و ضبط قائم نہیں کیا گیا"۔

واضح رہے کہ تقریباً 3 ہفتے قبل بھی متحدہ عرب امارات کے طیارے نے فلسطین کے لئے امدادی سامان کی وجہ سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے بن گورئین ائیر پورٹ پر لینڈنگ کی تھی۔

تاہم فلسطین انتظامیہ نے کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کے لئے متحدہ عرب امارات کی طرف سے براستہ اسرائیل بھیجے گئے امدادی سامان کو واپس لوٹا دیا تھا۔

فلسطین کے وزیر صحت مے کیلے نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ "متحدہ عرب امارات کے طبّی سامان کے بارے میں ہمارے ساتھ کوئی کوآرڈینیشن قائم نہیں کی گئی لہٰذا ہمارے ساتھ ربط و ضبط پیدا کئے بغیر بھیجی گئی اس امداد کو ہم رد کر رہے ہیں"۔



متعللقہ خبریں