شام: اسد فورسز زیر قبضہ علاقوں میں لوٹ مار کا بازار گرم رکھے ہوئے ہیں

انتظامی فورسز ادلب کے جنوب میں اپنے زیرِ قبضہ علاقوں میں لوٹ مار کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں

1389222
شام: اسد فورسز زیر قبضہ علاقوں میں لوٹ مار کا بازار گرم رکھے ہوئے ہیں

شام میں اسد فورسز اور ایرانی حمایت کے حامل دہشت گرد گروپوں پر مشتمل انتطامی فورسز ادلب ٹینشن فری زون میں اپنے زیر قبضہ رہائشی علاقوں میں لوٹ مار کر رہی ہیں۔

مقامی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق حالیہ مہینوں میں انتظامی فورسز ادلب کے جنوب میں حملے کر کے رہائشیوں کو ہجرت پر مجبور کر رہی ہیں اور زیرِ قبضہ علاقوں میں لوٹ مار کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں۔

انتظامی فورسز کی طرف سے سوشل میڈیا پر شئیر کئے گئے ویڈیو مناظر میں فورسز گھروں کے دروازوں، کھڑکیوں، بجلی کی تاروں، باورچی خانوں کی الماریوں، ٹونٹیوں اور ٹائلٹ جیسی چیزوں کو اکھاڑ کر دیہاتوں کے مرکز میں جمع کر رہی ہیں اور یہاں سے ٹرکوں پر لاد رہی ہیں۔

اطلاع کے مطابق اسد فورسز مذکورہ اشیاء کو حلب اور شام جیسے اضلاع میں سستے داموں پر فروخت کر رہی ہیں۔


ٹیگز: #ادلب

متعللقہ خبریں