اسرائیلی انتخابات:صدر نے بینی گینتز کو حکومت بنانے کی دعوت دےدی

اسرائیل کے صدر نےبلیو اینڈ وائٹ سیاسی گروپ کے لیڈر اور وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کے اتحادی بینی گینتز کو حکومت بنانے کی دعوت دی ہے

1379049
اسرائیلی انتخابات:صدر نے بینی گینتز کو حکومت بنانے کی دعوت دےدی

اسرائیل کے صدر نےبلیو اینڈ وائٹ سیاسی گروپ کے لیڈر اور وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کے اتحادی بینی گینتز کو حکومت بنانے کی دعوت دیتے ہوئے ایک سال سے جاری سیاسی عدم استحکام کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ کرونا وائرس کے خلاف اقدامات کیے جاسکیں۔

رواں ماہ دو مارچ کو ہونے والے انتخابات کے بعدگزشتہ روز بینی گینتز 120 رکنی پارلیمان  سے 61 ارکان کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

تاہم اس کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ سابق فوجی سربراہ بینی گینتز کی حمایت کرنے والے ارکانِ پارلیمان اتحادی حکومت کے قیام کی شرائط پر رضا مند ہوجائیں گے

اسرائیل میں ایک سال سے بھی کم عرصے کے دوران ہونے والے یہ تیسرے انتخابات تھے۔

کوئی بھی جماعت حکومت سازی کے لیے درکار 61 نشستیں حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔

اسرائیلی صدر ریون ریولین کا اعلان اسرائیلی تاریخ میں طویل ترین مدت کے لیے وزارت عظمیٰ کے منصب پر رہنے والے دائیں بازو کے بنیامین نیتن یاہو کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں