اقوام متحدہ، فائر بندی کے بعد ادلیب میں صورتحال قدرے پُر سکون

فرنٹ لائن  کے جوار کے علاقوں سے نقل مکانی کے عمل میں بھی سستی دیکھنے میں آرہی ہے

1378113
اقوام متحدہ، فائر بندی کے بعد ادلیب میں صورتحال قدرے پُر سکون

اقوام ِ متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ  ترکی اور روس کی جانب سے معاہدہ قائم ہونے والے شامی علاقے ادلیب میں فائر بندی کے فیصلے کے بعد علاقے میں عمومی طور پر تشدد میں کمی آئی ہے  اور فضائی حملے رک گئے ہیں۔

اقوام ِ متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ دفتر  کے ترجمان ینز لائرکے نے اقوام ِ متحدہ کے جنیوا دفتر میں پریس کانفرس میں  کہا ہے کہ ترکی اور روس  کی جانب سے ادلیب میں عدم تصادم علاقے میں اعلان کردہ فائر بندی کے بعد  عمومی طور پر پُر تشدد واقعات کی سطح میں کمی آئی ہے تو فضائی حملے بالکل رک گئے ہیں۔ فرنٹ لائن  کے جوار کے علاقوں سے نقل مکانی کے عمل میں بھی سستی دیکھنے میں آرہی ہے۔

لائرکے نے اس تمام پیش رفت کے ادلیب کو "ایک محفو ظ علاقہ "  قرار نہ دینے پر خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ شام میں خانہ جنگی کے دسویں برس    میں ملک کے شمالی مغربی علاقے  تا حال پُر خدشات مقام  کی حیثیت کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

سالِ نو کے آغاز سے ابتک اقوام ِ متحدہ  کی جانب سے براستہ ترکی دو ہزار 600 ٹریلروں پر مشتمل امدادی سامان روانہ کیے جانے کی وضاحت کرنے  والے  ترجمان  نے علاقے میں شہریوں اور سول انفرا سٹرکچر کے تحفظ کی اپیل کو دہرایا ہے۔



متعللقہ خبریں