امریکہ کا امن منصوبہ متفقہ اصولوں کے منافی ہے: جوزف بوریل

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ یورپی یونین سن 1967کی 6 روزہ عرب اسرائیل جنگ کے دوران اسرائیل کے زیر قبضہ جانے والے عرب علاقوں پر تل ابیب کی خودمختاری تسلیم نہیں کرتی

1353540
امریکہ کا امن منصوبہ متفقہ اصولوں کے منافی ہے: جوزف بوریل

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی امن منصوبہ بین الاقوامی سطح پر متفقہ معیارات اور اصولوں کے مطابق نہیں ہے۔

بوریل نے فلسطینی صدر محمود  عباس    کے ساتھ ٹیلیفون بات چیت  میں کہا کہ یورپی یونین سن 1967کی 6 روزہ عرب اسرائیل جنگ کے دوران اسرائیل کے زیر قبضہ جانے والے عرب علاقوں پر تل ابیب کی خودمختاری تسلیم نہیں کرتی۔

 یورپی یونین کا موقف ہے کہ اس جنگ کے بعد قبضے میں لیے گئے علاقے متنازعہ ہیں اور ان کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینیوں کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے ہونا چاہیے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حتمی حیثیت کے امور کا فیصلہ دونوں فریقوں کے مابین براہ راست گفت وشنید کے ذریعے کیا جانا چاہیئے۔

یاد رہے رواں ہفتہ اسلامی تعاون تنظیم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے پیش کردہ نام نہاد یک صد سالہ امن پروگرام کو مسترد کردیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں