جنرل سلیمانی کے دست راست شام میں ہلاک،ایران نے تصدیق کردی

ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کی بیرون ملک فوجی کارروائیوں کی ذمہ دار القدس  بریگیڈ کے ایک  اعلی کمانڈراصغرپاشاپور شام کے شمال مغربی صوبہ حلب میں اسد مخالف فوج کے ساتھ گزشتہ روز لڑائی میں ہلاک ہوگئے ہیں

1353127
جنرل سلیمانی کے دست راست شام میں ہلاک،ایران نے تصدیق کردی

ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کی بیرون ملک فوجی کارروائیوں کی ذمہ دار القدس  بریگیڈ کے ایک  اعلی کمانڈراصغرپاشاپور شام کے شمال مغربی صوبہ حلب میں اسد مخالف فوج کے ساتھ گزشتہ روز لڑائی میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایران کے سرکاری میڈیا  نے گزشتہ روز کمانڈر اصغرپاشاپور کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جو  ان اوّلین کمانڈروں میں سے ایک تھے جو سب سے پہلے القدس کے مقتول کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کے ساتھ شام میں صدر بشارالاسد کی حمایت میں لڑنے کے لیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی خود گزشتہ ماہ کے اوائل میں عراق کے دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک امریکہ کے ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔



متعللقہ خبریں