اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے

اسرائيل نے غزہ پٹی ميں حماس کے ٹھکانوں پر آج صبح بڑی فضائی کارروائی کی ہے جبکہ فوری طور پر ان حملوں ميں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہيں ہوئی ہے

1350936
اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے

اسرائيل نے غزہ پٹی ميں حماس کے ٹھکانوں پر آج صبح بڑی فضائی کارروائی کی ہے۔

فوری طور پر ان حملوں ميں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہيں ہوئی ہے۔

اسرائيلی فوج نے کہا ہے کہ فضائی حملے غزہ پٹی سے راکٹ داغے جانے کے جواب میں کيے گئے۔

 یاد رہے کہ  اسی ہفتے امريکہ کی جانب سے مشرق وسطی امن منصوبہ پيش کيے جانے کے بعد سے خطے ميں کشيدگی بڑھ گئی ہے۔

 فلسطينی انتظامیہ  اور حماس دونوں ہی نے اس منصوبے کو مسترد کر ديا ہے جبکہ اسرائيل اس کا حامی ہے۔



متعللقہ خبریں