شام: انتظامی فورسز نے ادلب میں مزید 3 رہائشی مقامات پر قبضہ کر لیا

نتظامی فورسز روس کے فضائی تعاون سے ادلب ٹینشن فری زون کی حدود میں واقع رہائشی مقامات پر قبضے کے لئے زمینی حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں

1347568
شام: انتظامی فورسز نے ادلب میں مزید 3 رہائشی مقامات پر قبضہ کر لیا

شام میں اسد فورسز اور ایرانی حمایت کے حامل غیر ملکی دہشت گرد گروپوں  پر مشتمل انتظامی فورسز روس کے فضائی تعاون سے ادلب کے جنوب اور جنوب مشرقی  دیہی علاقوں اور حلب  کے ادلب ٹینشن فری زون کی حدود میں واقع رہائشی مقامات پر قبضے کے لئے زمینی حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق کل رات حزب اختلاف اور انتظامیہ مخالف  مسلح گروپوں  اور انتظامی فورسز  کے درمیان شدید اور طویل جھڑپیں ہوئیں۔

جھڑپوں کے بعد انتظامی فورسز نے  ادلب ٹینشن فری زون کی تحصیل مراۃ النعمان  کے مشرق میں تل مانیس اور مارشیمشہ اور شمال میں غضافہ کے دیہات پر قبضہ کر لیا ہے۔

ان حملوں کے بعد انتظامی فورسز کی تحصیل مراۃ النعمان  کے مرکز تک رسائی  میں جنوب سے 3، مشرق سے 3 اور شمال سے 10 کلو میٹر کا فاصلہ رہ گیا ہے۔

ادلب میں بھی انتظامی فورسز  اور مخالف مسلح گروپوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔



متعللقہ خبریں