مشرقی شام میں حملے، الحشد الشعبی کے8 جنگجو ہلاک

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ  درمیانی شب نامعلوم ڈرون طیاروں نے البوکمال کے علاقے میں ایران نواز عراقی ملیشیا کے گولہ بارود کے گوداموں اور عسکری گاڑیوں کو نشانہ بنایا

1338534
مشرقی شام میں حملے، الحشد الشعبی کے8 جنگجو ہلاک

شام کے مشرق میں تازہ ترین حملوں میں عراقی ملیشیا الحشد الشعبی کے 8 جنگجو مارے گئے۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ  درمیانی شب نامعلوم ڈرون طیاروں نے البوکمال کے علاقے میں ایران نواز عراقی ملیشیا کے گولہ بارود کے گوداموں اور عسکری گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

اس دوران عراقی شامی سرحد کے نزدیک زور دار دھماکے سنے گئے۔

خبر  کے مطابق روسی صدر نے شامی حکومت کے سربراہ بشار الاسد کو آگاہ کیا ہے کہ امریکہ تہران اور بیروت کے درمیان راستے کو بند کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو شام کے علاقے البوکمال سے گزرتا ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ بدھ کے روز سے البوکمال کے دیہی علاقے میں کم از کم 3 دیہاتوں  کو نشانہ بنایا گیا البتہ نامعلوم ڈرون طیاروں کے ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

البوکمال کے دیہی علاقے میں  ایران  نواز مسلح گروہ  پھیلے ہوئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں