ملکی مظاہروں میں سعودی عرب کا ہاتھ ہے: ایرانی پولیس سربراہ

ایرانی  پولیس  کے شعبہ دینی  و سیاسی امور کے صدر  علی رضا ادیانی نے  کہا ہے کہ  ملک میں پٹرول  کی قیمتوں   میں اضافے کے خلاف  مظاہروں میں سعودی عرب کا ہاتھ ہے

1311625
ملکی مظاہروں میں سعودی عرب کا ہاتھ ہے: ایرانی پولیس سربراہ

ایرانی  پولیس  کے شعبہ دینی  و سیاسی امور کے صدر  علی رضا ادیانی نے  کہا ہے کہ  ملک میں پٹرول  کی قیمتوں   میں اضافے کے خلاف  مظاہروں میں سعودی عرب کا ہاتھ ہے ۔

 ادیانی نے  بتایا کہ زیر حراست بعض افراد    نے تفتیش کے دوران  اعتراف کیا ہے کہ انہیں  سعودی  حکومت   اور  عوامی مجاہدین تنظیم    کی حمایت حاصل ہے ۔

 ادیانی نے  کہا کہ ان مظاہروں میں  ہونے والی   جھڑپیں   ایک حفاظتی جنگ  کے مترادف ہے  اور  دشمن  چاہتے ہیں کہ ایران کا حال بھی عراق اور شام جیسا ہو جائے۔

 واضح رہے کہ امریکی پابندیوں   کی وجہ سے  اقتصادی بد حالی  کے شکار ایرانی عوام  نے 15 نومبر  سے پٹرول کی قیمتوں  میں 3 گنا اضافے   کے بعد ملک میں بیشتر شہروں میں  مظاہرے شروع کر دیئے تھے ۔

  ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے مطابق  ،ان مظاہروں میں 115 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں ۔

 

 



متعللقہ خبریں