ترک اور روسی بکتر بند گاڑیوں پر دہشت گردوں کے حملے

عین العرب میں ترک اور روسی  فوجیوں کے مشترکہ گشت کے دوران دہشت گرد تنظیم نے بکتر بند گاڑیوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی

1308845
ترک اور روسی بکتر بند گاڑیوں پر دہشت گردوں کے حملے

علیحدگی پسند تنظیم وائے پی جی/PKK کے  کارندوں نے شمالی شام کی تحصیل عین العرب میں ترک  فوجیوں کے ہمراہ گشت کرنے والے روسی فوجیو ں کی گاڑیوں پر پیٹرول بم پھینکتے ہوئے اشتعال انگیزی پھیلانے کی کوشش کی۔

عین العرب میں ترک اور روسی  فوجیوں کے مشترکہ گشت کے دوران دہشت گرد تنظیم نے بکتر بند گاڑیوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی۔

گاڑیوں کا راستہ کاٹتے ہوئے پتھراو کرنے  والے دہشت گرد تنظیم کے حامیوں نے  سڑکوں پر کنکریٹ کے بلاک   کھڑے کرتے ہوئے گشتی کاروائیوں میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی، پیٹرول بموں سے ایک روسی فوجی گاڑی کے عقبی حصے نے آگ  پکڑ لی  جسے بجھانے کے بعد اس نے اپنے سفر کو جاری رکھا۔

واضح رہے کہ چشمہ امن عسکری کاروائی کے آغاز کے ساتھ شمالی شام  کے رہائشی علاقوں میں سول ملبوسات  میں دہشت گردوں نے مشترکہ گشتی کاروائیوں کے دوران اشتعال انگیزی پھیلانے کی کاروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں